اہم قانون سازی کی منظوری ،صدر نے دانش سکولز اتھارٹی بل واپس بھجوا دیا

اسلام آباد (بیوروچیف) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دیدی ۔ ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل’2025ء کی منظوری دے دی ہے، اسی طرح انہوں نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل’2025ء کی بھی توثیق کر دی۔ صدر زرداری کی جانب سے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل، 2025 کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت نے دانش اسکولز اتھارٹی بل، 2025 صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیشِ نظر نظرِ ثانی کے لیے وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا، جس کے لیے کہا گیا ہے کہ صوبوں میں دانش اسکولز کے قیام کی صورت میں متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں