گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی’ نوجوان جھلس گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون ڈبلیو بلاک میں گیس لیکج کے باعث ہیٹر جلاتے ہوئے گھر میں آتشزدگی’ آگ کی لپیٹ میں آ کر 30سالہ محمدعمر بری طرح جھلس گیا۔ جبکہ کمرہ میں موجود بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا کر مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں