8بازاروں میں ریڑھیاں،چھابڑیاں لگانے پر پابندی عائد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آٹھوں بازاروں کو پارکنگ فری بنانے کا فیصلہ’ بازاروں میں ریڑھی چھابڑی لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرصدارت8بازاروں میں ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ٹریفک پولیس، میونسپل کارپوریشن’ اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر آٹھوں بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور بازاروں کو پارکنگ فری اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے 8بازاروں میں ریڑھیوں اور چھابڑیوں لگانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی جبکہ شہری موٹرسائیکل اور گاڑی کے ذریعے بازاروں میں داخل ہو سکیں گے مگر پارکنگ پر پابندی ہو گی۔ بازاروں کے اندر پارکنگ کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور ٹریفک پولیس کا عملہ بازاروں میں گشت کر کے 8بازاروں کو ہر صورت پارکنگ فری بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں