سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71ہزار 579پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 133پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 70ہزار 313پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں