ڈویژنل کمشنر سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سے مسیحی برادری کے وفدکی ملاقات۔ان کے ہمراہ کرسمس کاکیک کاٹا۔ تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے وفد نے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سے ان کے آفس میں ملاقات کی ڈویژنل کمشنر نے مسیحی برادری کے وفد کو کر سمس کی مبارکباد دی ،اس موقع پرکرسمس کاکیک کاٹا گیا ۔ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انورنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی اپنی خوشیاں مل جل کر مناتے ہیں جو کہ بین المذاہب ہم آہنگی،اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی واضح مثال ہے۔ڈویژن بھر میں اقلیتی برادری کے حقوق کا خصوصی خیال رکھاجارہا ہے اس ضمن میں سماجی وسرکاری سطح پر ہرممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں۔مسیحی برادری کی پاکستان کیلئے بے مثال قربانیاں ہیں ۔ہمیشہ ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے کردار ادا کیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں