مضر صحت کیچپ بنانے والا یونٹ سیل،ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اقبال ٹائون میں کامیاب چھاپہ مار کر مضر صحت کیچپ، اچار، مربہ تیار کرنے والا یونٹ سیل کر کے ڈیڑھ لاکھ جرمانہ عائد کر دیا اور بھاری مقدار میں مضر صحت کیچپ وغیرہ قبضہ میں لیکر تلف کر دیں، تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اقبال ٹائون میں کیچپ، اچار ، مربہ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، حشرات کی بھرمار اور چوروں کی فضلات پائے گئے۔کیچپ اور مربہ جات وغیرہ کو نیلے ڈرموں میں رکھا گیا تھا۔جن پر حکومت پنجاب نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ PFAکی ٹیم نے کیچپ اور مربہ کے نمونہ جات لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جو کہ غیر معیاری پائے گئے۔ ۔تیار شدہ اشیاء پر تاریخ اجراء بھی درج تھی اور مختلف کمپنیوں کے ڈبوں میں پیک کیا جا رہا تھا۔ جس پر یونٹ کو سیل کر کے مالک کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں