فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید63وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں نے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو، 7خواتین اور 2نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا ‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقہ 269ر۔ب کی نادیہ کی بیٹی (م) کو ملزمان فرحان وغیرہ، کھڑیانوالہ کے علاقہ104ر۔ب کی (ع) کو ملزم افتخار نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، سرگودھا روڈ کے علاقہ نصیر آبادکے بشیر احمد کی بیٹی (ر) کو نامعلوم، نشاط آباد کے علاقہ 100ج ب کی ناہید کی بیٹی (م) کو ملزم امان اللہ، ملت ٹائون کے علاقہ امداد ٹائون کے رضوان کی ہمشیرہ (ع) کو نامعلوم، ساہیانوالہ کے علاقہ 16ج ب کے عمران کی اہلیہ(م) کو ملزم مظہر اقبال، صدر کے علاقہ باقر محلہ کے ریاض کی عزیزہ( ص) کو نامعلوم، ساندل بار کے علاقہ27ج ب ظفر اقبال کی اہلیہ(الف) کو نامعلوم،جڑانوالہ کے علاقہ محمد پورہ کے الطاف کی بیٹی (ن) کو ملزم عثمان نے اغواء کیا، گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ کے عمر رشید کا بھائی، بٹالہ کالونی کے بلال ٹائون کے زینب بی بی کا بیٹا علی اکبر اور جڑانوالہ کے علاقہ 239گ ب کے صدی احمد کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ سول ہسپتال کے قریب میاں محمد عمر سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، لاری اڈا کے قریب عاصم نواز سے جھپٹا مار کر فون، الائیڈ ہسپتال کے قریب فرحان سے65ہزار و فون چھین لیا، صدیق آباد کے افضل کی ورکشاپ سے سامان چوری، فرید چوک میں ذیشان کی چھت سے جانورچوری، عثمان ٹائون کے نعیم احمد کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری،مانانوالہ روڈ پر رمشاء بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 6ج ب کے علی رضا کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،107ج ب کے قمرالزمان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 109ج ب کے امدادکی حویلی سے لاکھوں کا سامان چوری،204ر۔ب کے عبدالحنان کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری،204ر۔ب میں بلال سے30ہزار، 204ر۔ب ذیشان علی کی دکان سے70ہزار لوٹ لئے، عبداللہ گارڈن کے قریب شفیق علی سے نقدی وفون، 204ر۔ب کے عابد علی سے13ہزار وفون، گٹ والا کے قریب حمزہ سے نقدی وفون، جھنگ روڈ پر عباس سے 35ہزار وفون، رحمانیہ روڈ پر حافظ محمد عمر سے10ہزار وفون، سمن آباد کالج روڈ پر نعمان سے نقدی وفون چھین لیا، 254ر۔ب کے عدنان سے سوا تین لاکھ چھین لیا، ذوالفقار کالونی کے مرزا شہباز سے نقدی وفون، 245ر۔ب کے ذیشان کے گھر سے قیمتی سامان چوری، ایئر ایونیو سٹی کے قریب شہزاد انجم سے لیپ ٹاپ وفون، 232ر۔ب کے اکرم کی دکان لوٹ لی، 266ر۔ب کے ثقلین سے 20ہزار وفون، جدہ مارکیٹ کے قریب عبدالمنان سے 37ہزار وفون، گندہ نالہ کے قریب عبدالشکور سے 15ہزار وفون، اظہر ٹائون کے اصغر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 209ر۔ب کے ہارون کے ڈیرہ سے سامان چوری، سنٹرل جیل کے قریب عبدالغفار سے نقدی وفون، 228ر۔ب کے عدنان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 31ج ب کے اعجاز کی دکان سے15بوریاں کھاد چوری، امین پور اڈا کے قریب طیب سے پرس چھین لیا، 272ر۔ب کے اکبر علی سے نقد ی وفون، 534گ ب کے غلام مرتضیٰ کی کریانہ شاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 434گ ب کے مقبول سے 1لاکھ، 147گ ب کے زاہد سے 50ہزار ، 629گ ب کے ریاض کی حویلی سے مویشی چوری، 229ر۔ب کے ندیم حسین سے 30ہزار وفون، 62ر۔ب کے کلیم کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 71ر۔ب کے شہزاد کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 414گ ب کے ابرار حسین کے گھر سے لاکھو ںکے زیورات، نقدی وسامان چوری، 407گ ب کے جاوید سے80ہزار وفون، 600گ ب کے ارشاد حسین کی حویلی سے مویشی چوری، 593گ ب کے غلام مرتضیٰ کے گھر سے 3بکرے چوری، ٹھٹھہ جیون سنگھ کے ارشاد سے ڈیرہ سے مویشی چوری، 142گ ب کے ارسلان سے ساڑھے تین لاکھ چھین لیے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے وقار حسین، سیف آباد کے فیصل رسول، سیف آباد نمبر2 کے وقاص، سبزی منڈی غلام محمد آباد کے رمضان، 192ر۔ب کے عدیل مسیح، ڈھڈی والا کے شاہ زیب، ایوب کالونی کے محمد سعید، محمد آباد کے محمد خالد،55ج ب کے مظہر، 641گ ب کے سکندر علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




