ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پربرفباری اورملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی خوشخبری سنا دی، آج مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا اور صوبے میں جل برسے گا، یہ ہوائیں بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیرمیں بھی برفباری اور بارش کا پیغام لائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں