DBAالیکشن،کاغذات نامزدگی جمع کروانیکا آج آخری روز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ انتخابات 2026-27ء میں آج 20دسمبر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز، صدر ڈسٹرکٹ بار رائے سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ کے مطابق امیدوار’ اس کا تجویز وتائیدکنندہ کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے۔ جبکہ درخواستوں پر اعتراضات 22دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ 23دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔ اس موقع پر اعتراضات داخل کروانے والا امیدوار اس کا تجویز یاتائید کنندہ کا موقع پر موجود ہونا لازمی ہو گا۔ 24دسمبر کو دفتری اوقات میں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 26دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی اور پولنگ 10جنوری 2026ء کو ہو گی۔ الیکشن شیڈول کے بعد ڈسٹرکٹ بار میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی اور امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری رہا۔ امیدواروں کی طرف سے کمپیئن کا سلسلہ بھی زور پکڑ گیا اور چیمبر ٹو چیمبر کے ساتھ ساتھ امیدواروں سے ووٹرز کے گھروں میں بھی جا کر ووٹ حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں