کرسمس اور قائداعظم ڈے کے لئے سکیورٹی پلان تیار

لاہور (بیوروچیف) ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ پنجاب کے2900سے زائد گرجاگھروں کی سیکیورٹی پر30ہزار پولیس افسران واہلکارتعینات ہونگے،لاہور میں 600 سے زائد مسیحی عبادت گاہوں پر 5 ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض انجام دیں گے ، قائداعظم ڈے پر منعقدہ تقریبات کی سیکورٹی پر 1ہزارسے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوگی، حساس گرجاگھروں پراضافی نفری تعینات ہوگی، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا ہے کہ حساس گرجاگھروں اوراہم مقامات کی سیکیورٹی پرکمانڈوز اورسنائپرز تعینات کئے جائیں گے، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ پولیس کی ٹیمیں پٹرولنگ یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں