انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ ہار گیا ایشز سیریز آسٹریلیا کے نام

ایڈیلیڈ (سپورٹس نیوز) تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 352 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی نے 85، جیمی اسمتھ نے 60 اور وِل جیکس نے 47 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ پہلی اننگز میں 286 رنز بنا سکی تھی۔آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچز کی ایشیز سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں