PSLکی2نئی ٹیموں کی بڈنگ کی ڈیڈ لائن میںردو بدل

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2نئی ٹیموں کی بڈنگ کی ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر ردو بدل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی ٹیموں کیلئے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ24دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2روز ہفتہ وار بینکوں کی چھٹیوں کی وجہ سے ڈیڈ لائن میں اضافہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پہلے 15دسمبر سے تاریخ بڑھا کر 22دسمبر کی گئی تھی، ٹیکنیکل بڈنگ کے لیے اب 24 دسمبر تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بڈنگ کی خواہشمند پارٹیز کی وجہ سے تاریخ بڑھائی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے اوپن آکشن بڈنگ 8جنوری اسلام آباد میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں