صدر زرداری عراق پہنچ گئے

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری 4روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے، عراقی حکام نے بغداد میں صدرِ پاکستان کا استقبال کیا۔صدر مملکت کی اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر کا دورہ پاک عراق تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔صدرِ زرداری کا دورانِ پرواز برادر اسلامی ملک ایران سے یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔ان کا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو صدرِ پاکستان نے خیرسگالی کا پیغام بھجوایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں