سوتر کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ سوساں روڈ پر دائود چوک کے قریب سوتر کے گودام میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں کا مال جل گیا، ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بتایا جا رہا ہے کہ مدینہ ٹائون کے علاقہ سوساں روڈ پر دائود چوک میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث سوتر کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کو دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں