ابو ظہبی دنیا کا محفوظ ترین شہرقرار

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی سال2025کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔میگزین کے مطابق ابو ظہبی نے 97.73 کے حفاظتی اسکور کے ساتھ دنیا کے 300 شہروں میں سب سے محفوظ شہر کا اعزاز اپنے نام کیا۔فہرست میں تائی پے دوسرے جبکہ قطر کا دارالحکومت دوحا تیسرے نمبر پر رہا۔ متحدہ عرب امارات کے دیگر شہر اجمان، دبئی اور راس الخیمہ بھی نمایاں طور پر محفوظ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ ٹاپ 10 میں مسقط، دی ہیگ، برن اور میونخ جیسے یورپی شہر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔یہ درجہ بندی جرائم کی شرح، سیکیورٹی انتظامات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور مجموعی استحکام جیسے عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محفوظ شہر نہ صرف سیاحوں بلکہ وہاں رہائش اختیار کرنے والوں کے لیے بھی زیادہ پرسکون اور پراعتماد ماحول فراہم کرتے ہیں۔ تاہم اس عالمی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی شہر نمایاں پوزیشن پر شامل نہیں ہو سکا، جبکہ دارالحکومت اسلام آباد بھی ٹاپ 50 محفوظ ترین شہروں میں جگہ بنانے میں ناکام رہا اور 77ویں نمبر پر آیا۔دنیا کے 3 سو محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کے 3 بڑے شہر شامل ہیں، اسلام آباد 77، لاہور 112 جبکہ کراچی کا نمبر 257 ہے۔ماہرین کے مطابق شہری سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور جرائم میں کمی کے لیے مثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ برسوں میں پاکستانی شہر بھی عالمی درجہ بندی میں شامل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں