افسران کے نام پر لوٹ مار کرنیوالا ایڈیشنل کمشنر تبدیل

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) کمشنر آفس میں تعیناتی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے افسران کے نام پر لوٹ مار کرنیوالے ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن عامر رضا کو تبدیل کر دیا گیا اور ڈائریکٹر فاٹا تنویر مرتضیٰ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن فیصل آباد لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے زبیر احمد اعجاز کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عامر رضا نے کمشنر آفس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن تعیناتی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور افسران کے نام پر لمبی دیہاڑیاں لگائیں۔ اس بناء پر انہیں تبدیل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں