فائیو جی سپیکٹرم نیلامی میں پیشرفت

اسلام آباد (بیوروچیف) فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے معاملے پر ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنی متفقہ پالیسی سفارشات اور اہم مطالبات حکومت کوپیش کردیئے ہیں’ فائیو جی انفراسٹرکچر کے لیے ٹیکس مراعات کا بھی مطالبہ، ذرائع کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے سپیکٹرم کی قیمت کا تعین ڈالر کی بجائے روپے میں ، ادائیگی کیلئے بغیر سود 10 سال کی قسطوں کی سہولت دینے، کم از کم قیمت کی حد مقرر کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ تین سال کے اندر فی صارف اوسط آمدنی کو 2 امریکی ڈالر تک لایا جا سکے ، ٹیلی کام کمپنیوں نے کہا ہے کہ فائیو جی آلات، موبائل فونز اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، ودہولڈنگ ٹیکس کو 15 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں