سلامتی کونسل میں ایران،امریکہ آمنے سامنے،ایک دوسرے پر لفظی حملے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سلامتی کونسل میں ایران اور امریکا نے جوہری مذاکرات کی بحالی کی شرائط پر ایک دوسرے پر لفظی حملے کیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطی کے لیے نائب مندوب مورگن اورٹاگس نے کہا کہ وہ براہِ راست مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی ایران نے واشنگٹن کی شرائط کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی دبا اور دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا۔واضح رہے ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کاحل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ایران پر پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی حمایت نہیں کی اور فریقین کو جلدبازی سے باز رہنے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں