ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکل تیار

لاہور (بیوروچیف) ڈرائیونگ ٹیسٹ میں سفارشی کلچر ختم کرنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے گئے، ڈرائیونگ ٹیسٹ کا معیار بہتر بنانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکل تیار کرلی گئی۔ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکل کے حتمی ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا، اگلے ماہ سے مختلف اضلاع میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈوہیکلزمیں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز ہو گا۔ ٹریفک حکام کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈوہیکلز میں سنسرز، کیمرے، بائیومیٹرک مشین کی تنصیب ہوگی۔ مینول ٹریک کی بجائے جی پی ایس بیسڈ ٹریک پر ڈرائیونگ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں ماہ کے آخری ہفتے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکلز فراہم کردی جائیں گی۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 33گاڑیوں کی خریداری حتمی مراحل میں ہے ، وصولی کے بعد انسٹالیشن مکمل کرکے گاڑیوں کی فراہمی شرو ع کی جائیگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں پنجاب کے ٹیسٹنگ سنٹرز کے گاڑیاں خرید کرفراہم کی جائیں گے۔ وزیراعلی کی منظوری کے بعدگاڑیوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں