تیل چوری کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی سرنگ پکڑی گئی

کراچی (بیوروچیف) کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی سرنگ پکڑی گئی، نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی، سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تیل چوری کے لئے 140 میٹر سرنگ بنائی تھی،ملزمان نیشنل آئل ریفائنری کی پنجاب جانے والی لائن سے آئل چوری کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق سرنگ کھودنے کے لئے 16 فٹ گہرا کنواں بنایا گیا،کنویں کی تہہ میں سرنگ کو بنایا گیا،سرنگ 4 فٹ چوڑی تھی ،سرنگ مہران ٹان میں قائم کپڑے کے گودام بنائی گئی تھی۔ ملزمان سے تیل چوری کے لئے استعمال ہونے والے کلپ اور پائپ برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے اور سرنگ بنانے کے لئے استعمال ہونے والے اوزار بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں