کرسمس پر ریسکیو1122 الرٹ’ 20ریسکیو پوائنٹس قائم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کی ہدایات پر کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں ریسکیو 1122کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف گرجا گھروں، عبادت گاہوں اور تفریحی مقامات پر 20سے زائد ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ ان پوائنٹس پر ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولینسز بمعہ تربیت یافتہ ریسکیو اسٹاف تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس ممکن بنایا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کا کہنا تھا کہ کرسمس کی تقریبات کے دوران عوام کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی ریسکیو 1122کی اولین ترجیح ہے۔ ریسکیو کنٹرول روم، آپریشنل ریسکیو ٹیمیں اور تمام ریسکیو وسائل الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور الرٹ ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں