مسجد میں خوفناک بم دھماکہ’ 7نمازی جاں بحق

مائیڈوگوری (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائیڈوگوری میں مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7نمازی جاں بحق ہو گئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا نماز کے دوران ہوا، جس سے مسجد کونقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ تاحال کسی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ مائیڈوگوری ریاست بورنو کا دارالحکومت ہے، جو گزشتہ کئی برسوں سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام اور اس کے دھڑے اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروونس (ISWAP)کی شورش کا مرکز رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں