جائیداد کا تحفظ،ہر ضلع میں پراپرٹی ٹربیونلز قائم

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے شہریوں کو غیر قانونی قبضے اور جائیداد پر ناجائز قابضین سے بچانے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں جائیداد کے تحفظ کے پراپرٹی ٹربیونلز قائم کر دیے ہیں۔ ٹربیونلز کے قیام کا مقصد شہریوں کو غیر قانونی قبضے سے بچانا اور ملکیت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے: پنجاب حکومت یہ اقدام پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ایموویبل پراپرٹی آرڈیننس2025کے تحت فوری طور پر نافذ العمل کیا گیا ہے۔ حاصل دستاویزات کے مطابق بورڈ آف ریونیو، پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشنز کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، وزیرآباد، راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، جہلم، تلہ گنگ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاول نگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، ٹونسا، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں، جو اپنے متعلقہ اضلاع میں قانونی اختیارات استعمال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں