بوڑھے لیپ ٹاپ کو جوان بنانے کے طر یقے

اسلام آباد ( بیو رو چیف )چند سال استعمال کے بعد ہمارا لیپ ٹاپ سست روی دکھانے لگتا ہے جو بہت ہی پریشان کن ثابت ہوتا ہے لیکن چند آسان اقدامات کے ذریعے آپ اپنے پرانے لیپ ٹاپ کو دوبارہ تیز اور نئے کی طرح کام کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔گرمی اور اوور ہیٹنگ کے مسائل اکثر گرد و غبار کی وجہ سے ہوتے ہیں۔کی بورڈ، وینٹس اور فینز کو کمپریسڈ ایئر سے صاف کریں۔بلاوجہ کی ایپس اور ٹرائل ورژنز سسٹم کی اسپیس استعمال کرتے ہیں۔انہیں ہٹا کر سسٹم ریسورسز آزاد کریں۔اسٹوریج اور ڈسک مینجمنٹ کو بہتر بنائیں،عارضی فائلیں اور سسٹم کچرا بھی کارکردگی متاثر کرتے ہیں۔ ونڈوز میں ڈسک کلین اپ یا میک میں سٹوریج مینجمنٹ استعمال کریں۔زیادہ RAM لیپ ٹاپ کی کارکردگی بہتر بناتی ہے اور ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔اگر آپ کے لیپ ٹاپ میں ایچ ڈی ڈی ہے تو اسے ایس ایس ڈی سے بدلیں تاکہ بوٹ اور ڈیٹا ایکسیس کی رفتار نمایاں طور پر بڑھے۔اگر مسائل برقرار رہیں تو آپریشن سسٹم کو دوبارہ انسٹال کریں۔ لیکن اپنے ڈیٹا کا بیک اپ لینا مت بھولیں۔ونڈوز کے لیے ری سیٹ دِس پی سی۔ میک کے لیے ریکوری موڈ کے ذریعے macOS دوبارہ انسٹال کریں۔اپ ڈیٹس، ڈسک کلین اپ اور مالویئر اسکین کے لیے وقتاً فوقتا ًچیک کریں تاکہ لیپ ٹاپ کی کارکردگی برقرار رہے۔الغرض ان اقدامات پر عمل کر کے آپ اپنے لیپ ٹاپ کی عمر بڑھا سکتے ہیں، کارکردگی بہتر کر سکتے ہیں اور نئے مہنگے لیپ ٹاپ کی خریداری موخر کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں