سردیوں میں ہاتھوں اور پیروں کی سوجن کیوں ہوتی ہے

کراچی ( بیو رو چیف )سردیوں کا موسم خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے کئی مسائل بھی لے کر آتا ہے۔ عام سردی، کھانسی یا بخار کے علاوہ ایک مسئلہ بہت سے لوگوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے، وہ ہے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں سرخ اور سوجی ہوئی ہونا، اور شدید خارش۔یہ مسئلہ ہر سال کئی افراد کو متاثر کرتا ہے، مگر زیادہ تر لوگ اس کا حل نہیں جانتے۔ خاص طور پر خواتین جو سرد پانی میں زیادہ کام کرتی ہیں، انہیں اس کی شکایت زیادہ رہتی ہے۔ماہر غذائیت لوویلین کار کے مطابق جب جسم اچانک ٹھنڈے ماحول سے گرم ماحول میں منتقل ہوتا ہے، تو ہاتھوں اور پیروں کی نسیلی رگیں سکڑنے کے بجائے پھیلنے لگتی ہیں۔ اس عمل سے رگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور سوجن اور خارش جیسے علامات پیدا ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں