پی ٹی آئی نے مذاکرات کو خود مذاق بنا رکھا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکرردگی کی بنیاد پر عوام کے دلوں میں جبکہ پی ٹی آئی اپنے منفی کردارکی وجہ سے عوام کے دلوں سے نکل چکی ہے ان کے حلقہ این اے 101میں سیوریج لائنز سمیت کروڑوں روپے کے د یگر منصو بے شروع کئے گئے ہیں عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ہرسطح پر مشکلات کوختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے مزاکرات کوخود مزاق بنارکھاہے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کئی بارمل بیٹھنے کی پیشکش کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیامگرپی ٹی آئی خود دھڑوں میں تقسیم ہے کچھ مذاکرات چاہتے جبکہ کچھ سڑکوں پر تماشے لگاکرسیاسی تناچاہتے ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتے-انہوں میاں نوازشریف کے جنم دن پر انہیں پارٹی کارکنوں۔بانی پاکستان کے جنم دن پرپوری قوم اور مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کے سنہری اصول ہمارے لئے عمل کرنے کی ضرورت ہے-ایمان اتحاد۔تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں