ڈویژنل کمشنر کے حکم پر ڈرنیز کی ڈی سلٹنگ کا کام جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرڈویژنل انتظامیہ ان کورڈ سائیڈ واک ڈرینز کو تیزی سے کور کرانے کے لئے سرگرم عمل ہے اس ضمن میںواسا اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں شاہرات پر متحرک اورایک دہائی بعد ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کرکے انہیں کورڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے ملت روڈ پربغیر کور ڈرینز کو کور کردیا جبکہ سرگودھا روڈ کے آدھے حصہ پر ڈرینز کور کرنے کا کام مکمل اور باقی پر کام جاری ہے۔اسی طرح واسا کی طرف سے اقبال سٹیڈیم،کچہری روڈ پر روڈ سائیڈ ڈرینز پر ڈھکن /سلیب لگانے کا کام مکمل، جڑانوالہ روڈ پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔کمشنر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کو جھنگ روڈ،نڑوالا روڈ،سمندری روڈ پر بلاتاخیر کام شروع کرنے کی تاکید کی گئی ہے جبکہ شیخوپورہ روڈ،ڈی گرانڈ چن ون روڈ،سوساں روڈ،دربار قائم سائیں روڈ،لاثانی پلی پر بھی اب کورڈ روڈ سائیڈ ڈرینز کور ہونگی۔واسا کو بلال روڈ،کوتوالی روڈسمیت دیگر شاہرات پر سائیڈ واک ڈرینز کور کرنے کا ہدف تفویض کیا گیا ہے۔کمشنر نے میونسپل کارپوریشن اور واسا کو ہدایت کی کہ شاہرات پران کورڈ ڈینز کو100 فیصد کورکرنے تک چین سے نہ بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں