نادرا کی موبائل ایپ سے شہریوں کی مشکلات آسان

اسلام آباد (بیوروچیف) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی موبائل فون ایپ نے شہریوں کی مشکلات آسان کر دی ہیں۔ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کا استعمال کرنے والے شہریوں کو نہ قطار میں لگنا پڑتا ہے اور نہ ہی انتظار کرنا پڑتا ہے، انہیں تمام خدمات و سہولیات موبائل فون پر ہی میسر آ جاتی ہیں۔ ایپ کی خصوصیات یہ ہیں: شناختی کارڈ، نائکوپ اور پی او سی کی تجدید یا ترمیم، خاندان کے افراد کی تفصیل مفت دیکھنے کی سہولت، آئی ڈی والٹ میں تمام ڈیجیٹل دستاویزات ایک جگہ محفوظ، ب فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت، پاسپورٹ، جانشینی سرٹیفکیٹ اور اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلیے بائیو میٹرک تصدیق۔ علاوہ ازیں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہری پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کا اندراج، نادرا دفاتر میں اپائنٹمنٹ کی بکنگ، قریبی مرکز کی لوکیشن اور اتنظار کا متوقع وقت معلوم کرنے کی سہولت، درخواست کی ایگزیکٹو کیٹیگری میں تبدیلی یا وفاقی اور پنجاب کے جاری کردہ اسلحہ لائسنس اور پروف آف لائف سرٹیفکیٹ سمیت تمام خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں