ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف) پرزن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تمام ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی نومبر دسمبر کی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے ہدایت کی ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو جلد تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔ آئی جی جیل نے بتایا کہ پرزن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پراجیکٹ میں مزید6ماہ کی توسیع جبکہ ڈیٹاانٹری آپریٹرز کیلئے 76ہزار ماہانہ تنخواہ وسالانہ 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھرتی کاعمل شروع کرنے کیلئے سمری وزیراعلی کی منظوری کیلئے بھجوائی جاچکی ہے،سمری منظوری ہوتے ہی بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں