ایم ڈی واسا کی محکمہ کے تمام دفاتر کی بیرونی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرانیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واساثاقب رضا ستھرا پروگرام کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں جسکے تحت انہوں نے تمام واسا دفاتر کی بیرونی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ اس ضمن میں انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی دیواروں ہر وال چاکنگ ختم کرکے خوبصورت پینٹنگ کی جائیگی جس سے واسا کی عمارتوں سمیت شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ ایم ڈی واسا نے کلمہ والی ٹینکی (او ایچ آر) کی دیواروں کو ماڈل قرار دیدیا ہے جس کی بیرونی دیواروں کو واسا پنجاب کے آفیشنل کلرز میں پینٹ کیا گیا ہے جبکہ بیرونی دیواروں پر پنجاب واسا فیصل آباد کا لوگو بھی نمایاں طریقے سے پینٹنگ مکمل کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی دیواروں پر پانی کو محفوظ بنانے سمیت دیگر عوامی آگاہی کے سلوگن تحریر کئے گئے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے تاکید کی کہ کلمہ والی ٹینکی (او ایچ آر) کے طرز پر واسا فیصل آباد کے تمام دفاتر، عمارتوں، پانی کی ٹینکیوں کی بیرونی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرکے آفیشل رنگوں میں پینٹنگ مکمل کر کے رپورٹ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں