پاک سعودیہ تعلقات بام عروج پر پہنچ چکے ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں ،وائس چیئر مین شیخ محسن ، صدر حاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید ، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹر ی نشرو اشاعت فیصل پراچہ ، جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے حکومت سعود یہ کی جانب سے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلی ترین قومی اعزاز کنگ عبد العزیز میڈل سے نوازنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز سے پوری قوم خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پر امید ہے کہ پاک سعودیہ تعلقات بام عروج پر پہنچ چکے ہیں ۔ دونوں ممالک اسلامی رشتے کلمے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو کر بنیان مرصوص کی طرح مضبوط ہو چکے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درینہ اور برادرانہ تعلقات اور جنرل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے دونوں ممالک کی سلامتی محفوظ ہو گی ۔سعودی عرب کے دفاع و استحکام کے لئے پاک فوج کا چنا بھی ہمارے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالم کفر کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اجتماعی کوششیں ضروری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں