امیدوار سیکرٹری جڑانوالہ بار مہر گلباز طارق کی پوزیشن مستحکم

جڑانوالہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں امیدوار برائے سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کی پوزیشن مستحکم،وکلا کے بڑوں دھڑوں نے بھرپور حما یت و سپورٹ کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جار ی ہوتے ہوئے امیدواران کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ممبران بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی اپنے اپنے حما یت یافتہ امیدواران کی حمایت و سپور ٹ کا سلسلہ جاری ہے بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2026/27 کیلئے جنرل سیکرٹری کی سیٹ کیلئے امیدوار مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کی پوزیشن کافی مستحکم ہو چکی ہے ڈور ٹو ڈور کمپین نے مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کی کامیابی کی راہ ہموار کر دی ہے جبکہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں امیدوران کی جیت میں اہم رول ادا کرنے والے وکلا کے بڑے دھڑوں نے بھی مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے جس پر مذکور نے وکلا برادری کو یقین داہانی کروائی ہے کہ انشا اللہ کامیاب ہو کر وکلا برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گئے اور بار ایسوسی ایشن کی مزید تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گئے وکلا برادری آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہمیشہ متحرک رہی ہے اور آئندہ بھی ملکی سلامتی و استحکام آئین و قانون کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی،مزید برآں وکلا برادری کی کثیر تعداد نے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر امیدوار مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کی پوزیشن مضبوط بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں