قائد نے پاکستان بنایا تھا،نواز شریف ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرینگے،چوہدری عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ملک بنایا تھا اور قائد عوام میاں محمد نواز شریف ارض وطن کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے’ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے ملک میں خوشحالیوں اور ترقیوں کا نیا دور شروع ہوا ہے’ ان خیالات کا اظہار سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی نے اپنے ڈیرے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ‘ قائد عوام میاں محمد نواز شریف اور کرسچئن کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے کیک کاٹنے کی تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر چوہدری عمران شیرعلی’ میاں فرقان’ ڈاکٹر آصف پی اے ٹو عابد شیرعلی’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ ڈاکٹر دل نواز تیجا سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ’ سابق مینارٹی جنرل کونسلر’ سابق چیئرمین چوہدری ذوالفقار گجر’ نیک منج’ انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر حاجی خالد محمود صدیقی’شہباز بٹ کے علاوہ مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی’ انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا نام پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا نام ہے’ پاکستان کا روشن مستقبل مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہے ۔ عمرانی ٹولے نے ملکی ترقی کو روک کر قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ‘ انہوں نے کہا کہ کوئی چاہے کچھ بھی کر لے شریف برادران کروڑوں عوام کے دلوں پر راج کرتے رہیں گے کیونکہ سی پیک میگا پراجیکٹ ‘ ملک کے طول و عرض میں موٹر ویز کی تعمیر ‘ لواری ٹنل کی تکمیل ‘ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے بجلی پیدا کرنے کے چھوٹے بڑے کارخانوں کا قیام ‘ دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانا ‘ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات دیگر تعمیر و ترقی کے کام میاں محمد نواز شریف کے سنہرے کارنامے ناقابل فراموش کارنامے ہیں ‘ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی صوبے کیلئے کی گئی گراں قدر خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف دوسرے صوبوں کیلئے مثال بن گئی ہیں’ اس موقع پر انہوں نے کرسچین کمیونٹی کو کرسمس کی مبارک باد دی اور کہا کہ قیام پاکستان میں کرسچین کمیونٹی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی کرسچین کمیونٹی نے ہمیشہ میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے’ انہوں نے تقریب میں موجود سابق مینارٹی جنرل کونسلر ڈاکٹر دل نواز تیجا سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر دل نواز تیجا مسلم لیگ (ن) کا سرمایہ ہیں’ انہوں نے ہرمشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے’ اگرچہ انہیں مشکلات بھی پیش آئیں مگر ان کے قدم کبھی نہیں ڈگمگائے اور ہمیشہ پارٹی امیدواروں کو کامیاب کروانے میں اپنا رول ادا کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ایسے محنت پارٹی ورکروں کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں انشاء اللہ ان کے تمام مسائل حل کروائیں گے اور انہیں ان کا جائز مقام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں