عظیم قوم بننے کیلئے ہمیں قائداعظم کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہیے ،بلال بدر چوہدری،سردار خان بہادر ڈوگر

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ تحصیل انتظا میہ اور ن لیگ لیبر ونگ کے زیر اہتمام یوم قائد پر محمد علی جناح اور قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر رنگز یب گورائیہ کی قیادت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقر یب میں مہمان خصوصی ایم این اے بلال بدر چوہدری و ایم بی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر،چیف آفیسر محسن مظہر،میاں نوید،محمد رومان،پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماں سعید انور بھولا،ملک مقصود، شیخ ابوبکر،تنویر حسین بھٹی،شیخ حبیب الرحمن،ملک شاہد چنا،مشتاق گجر،جاوید ڈوگر،ملک عرفان خلیل جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق سٹی کونسلر خان نعمان خان،ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مولانا سکندر حیات ذکی، سینیئر نائب صدر سوشل میڈیا ٹیم عمران چوہدری سمیت دیگران نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ایک عہد ساز شخصیت تھے جنکی بصیرت افروز قیادت میں تحریک آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ایک آزاد،خود مختار ملک پاکستان معرض وجود میں آیا۔قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے ان کے فرمودات پر عمل کیا جائے۔ایک عظیم قوم بننے کے لئے ہمیں قائد اعظم کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہئے،ہر فرد صدق دل و خلوص نیت سے اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔پاکستان سے متعلق قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے لئے بھر پور محنت اور دیانتداری سے فرائض دیئے جائیں،نئی نسل کو دو قومی نظریہ سے روشناس رکھا اشد ضروری ہے تاکہ آزادی کی قدر کرتے ہوئے حصول پاکستان کے مقاصد پورے کرنے کے عزم میں کمی نہ آئے،یوم قائد اعظم مناتے ہوئے ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہئے کہ بانی پاکستان کے فرمودات ایمان، اتحاد اورتنظیم کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔تقریب کے دوران قائد اعظم اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے اور وطن عزیز کی ترقی کی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں