ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سابق وزیرِ خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی معاشی تاریخ میں ایک باوقار، اصول پسند اور مدبر آواز تھیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مرحومہ ایک اعلیٰ درجے کی ماہرِ معیشت اور شاندار انسان تھیں جنہیں وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معیشت کے انتظام میں مختلف اعلیٰ مناصب پر نہایت دیانت داری اور لگن سے خدمات انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں