پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی تبدیل

لاہور(بیورو چیف)پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی میں اہم تبدیلی کر دی گئی، نئی پالیسی کے تحت پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو مرکزی میرٹ میں خالی رہ جانے والی نشستوں پر خود داخلے کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے پانچ میرٹ لسٹیں جاری کرے گی، ان پانچوں میرٹ لسٹوں کے بعد اگر پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں نشستیں خالی رہ جاتی ہیں تو متعلقہ کالجز ان سیٹوں پر اپنی سطح پر داخلے کریں گے۔پالیسی کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز خالی نشستوں پر داخلہ کرنے کے بعد طلبہ کی مکمل فہرست یو ایچ ایس کو ارسال کریں گے جبکہ یو ایچ ایس ان طلبہ کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں