پی سی بی فیصل آباد سپر ایٹ سکولز کرکٹ کپDMCنے جیت لیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیوں جاری ۔ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آبادنے لاسال ہائی سکول کو شکست دیکر پی سی بی فیصل آباد کمشنر سپر ایٹ سکولزکرکٹ کپ جیت لیا۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ڈی ایم سی نے پہلے کھیلتے ہوئے35اوورز میں 229رنزبنائے،مقررہ ہدف کے تعاقب میں لاسال ہائی سکول کی ٹیم 34 اوورز میں 202 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔فاتح ٹیم ڈی ایم سی ٹرافی اور دس لاکھ روپے کی حقدار بنی، جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے انعامی رقم ملی۔وزیرمملکت داخلہ وسینیٹر طلال بدر چوہدری اور کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیر احمد سید،ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی،کرکٹر سعید اجمل،صدر ریجنل کرکٹ رانا انیس بھی موجود تھے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل سے انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں