ریلوے پولیس نے مسافر کے 38 لاکھ واپس کردیئے

کراچی (بیوروچیف) ریلوے پولیس، کراچی ڈویژن نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کی 38لاکھ روپے کی رقم واپس کر دی پاکستان ریلوے کے مطابق جمعہ26 دسمبر 2025 کو ایک مسافر محسن مشتاق جو پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہا تھا، مگر ٹرین جب حیدرآباد اسٹیشن پہنچی تو وہ کسی ذاتی کام کے باعث وہاں اترا، اس دوران ٹرین روانہ ہو گئی اور مسافر کا سامان، جس میں قریبا 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی، ٹرین میں رہ گیا۔دورانِ ڈیوٹی کانسٹیبل راو شریف کو مذکورہ بیگ ٹرین میں ملا، جسے فوری طور پر محفوظ کرلیا گیا۔ اسی اثنا میں مسافر محسن مشتاق ریلوے تھانے پہنچا اور اپنے سامان کے متعلق اطلاع دی۔بعد ازاں مسافر قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا، جہاں ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنا سامان شناخت کیا، پھر بیگ سے قریباً 38لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کر دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں