دھند اور تیز رفتاری کے باعث حادثات ‘5افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) باراتیوں کی ویگن سڑک کنارے کھڑی توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی اور تیز رفتار کار دخت سے ٹکرانے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق’ 5بری طرح زخمی ہو گئے’ ریسکیو ٹیموں نے نعشوں کو پولیس کے حوالے کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بارات سمندری سے واپس سرگودھا جا رہی تھی کہ جب باراتیوں کی ویگن 139 گ ب رام پور کے قریب پہنچی تو تیز رفتار ویگن سڑک کنارے کھڑی توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 35سالہ خالد محمود ولد شیر محمد جاں بحق ہو چکا تھا جبکہ دیگر زخمیوں 50سالہ غلام بی بی’ 40سالہ عدنان’ 22سالہ ثقلین اور 24سالہ بلال کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا جبکہ 50سالہ غلام بی بی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ خوشیوں بھرا گھرانہ ماتم کدہ بن گیا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ جبکہ دوسرا حادثہ جڑانوالہ کے علاقہ 26 گ ب کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار کار گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، کار سوار 36سالہ کاشف اور 25سالہ علی رضا بری طرح زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔دریں اثنائ۔ننکانہ (نامہ نگار) ننکانہ میں دھند کے باعث بس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں3افرادجاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔ننکانہ صاحب میں شدید دھند کے باعث شاہ کوٹ روڈ نزد میرپور سٹاپ پرتیز رفتار بس اور رکشہ آپس میں ٹکراگئے،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ریسکیوحکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے فوری ایمرجنسی وہیکلز کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا،ریسکیو 1122 عملے نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 20 سالہ عبدالغنی ،40 سالہ صدی احمد اور 15 سالہ بلال شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں