فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں منکی پاکس کا مرض بڑھنے لگا، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، الائیڈ ہسپتال ون میں دو مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی جبکہ مدینہ ٹائون سے ایک اور مریض احمد کو لایا گیا ۔ ڈاکٹروں نے چیک اپ کے دوران منکی پاکس کے شبہ میں سیمپل لیکر خون ادارہ صحت کی لیبارٹری اسلام آباد کو بھجوا دیئے اور مذکورہ مریض کو الائیڈ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا۔




