فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم سفاک افراد نے نوجوان کو قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے ورثاء اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ رسالہ روڈ پر کھیتوں سے 25سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش ملی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور شناخت نہ ہونے پر مقتول کے لواحقین اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




