فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم، آج پھر مزید 52وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں اور دو لڑکوں کو اغوا کر لیا، پولیس مغویان کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ سے عبدالحمید کی اہلیہ (س) کو اور ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب نمرہ بی بی کی بھانجی (ع) کو اغوا کر لیا گیا، بھوآنہ بازار کے طارق کا بیٹا ابراہیم اور گلستان کالونی کے غلام غوث کا بھائی عامر گھر سے ڈیوٹی پر گئے، واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق بھوآنہ بازار کے قریب افتخار سے30ہزار وفون، چنیوٹ بازار کے عرفان ناصر کی شاپ سے لاکھوں کی ادویات چوری، مختار کالونی کے عامر سے نقدی وفون، غلام محمد آباد کے علی حسن سے 10ہزار وفون، مختار کالونی کے عرفان کی دکان سے سامان چوری، اسماعیل سٹی کے قریب عبدالجبارسے نقدی وفون، سدھو پورہ کے غلام رسول کا جھپٹا مار کر فون، 21ج ب کے مدثر اقبال سے 30ہزار، 58ر۔ب کے وسیم کے گھر سے 2بکرے چوری، چک جھمرہ کی ماریہ بی بی کا گھر لوٹ لیا، محلہ رسول نگر کے فیصل کی کار سے سامان چوری، ملت روڈ پر اعظم کی دکان سے بیٹریاں چوری، گلستان کالونی کے اظہر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، چن ون روڈ پر ابو سفیان سے جھپٹا مار کر فون، 225ر۔ب کے علی حیدر سے 65ہزار وفون، 209ر۔ب کے عادل سے جھپٹا مار کر فون، جڑانوالہ روڈ پر احمد کی ہمشیرہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 241ر۔ب کے اختر سے 14 ہزار وفون، 39گ ب کے وحید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 657گ ب کے رستم حیات کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 266ر۔ب کے ارسلان سے 35ہزار وفون، 194ر۔ب کے بوٹا کے گودام سے سامان چوری، 205ر۔ب کے ڈاکٹر حسن نواز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 109رب کے شاہد سے 45ہزار وفون، 226ر۔ب کے ذوالفقار علی کی ہمشیرہ سے زیورات چھین لئے، 73ر۔ب کے منیر سے نقدی وفون، 229ر۔ب مکوآنہ کے حبیب کے ڈیرہ سے 3بکرے چوری، 451گ ب کے یونس سے نقدی وفون، تاندلیانوالہ کے رضوان کے ڈیرہ سے سامان چوری، 491گ ب کے یونس سے نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پر ساجد علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 644گ ب کے سرور سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، عبداللہ گارڈن کے افضل سے نقدی وفون، سرسید ٹائون کے اظہر سے موٹر سائیکل، نقدی ودیگر وارداتوں میں لاکھو ںکا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع کچہری سے منظور احمد، اللہ والی مسجد سے اعجاز، مانانوالہ سے فراست خان، 117ج ب کے عادل انور، 224ر۔ب کے عبدالرحمن، 36ج ب کے شاہد بشیر، دکن پارک سمن آباد سے اویس، 266ر۔ب کے افضال، 97ر۔ب کے حنیف، ناظم آباد کے طالب حسین، 200ر۔ب کے احمد، مدینہ ٹائون سے نبیل، کیلاش پارک سے عبدالرحیم اور دیگر وارداتوں میں موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




