SHOماموں کانجن نے منشیات فروش سے چرس برآمدکرلی،مقدمہ درج

ماموں کانجن (نامہ نگار)ایس ایچ او مدثر قادر کی کاروائی ،منشیات فروش سے ایک کلو، چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن مدثر قادر نے منشیات فروشوں کیخلاف گیرہ تنگ کر دیا ،مخبر کی اطلاع پر احسان چوک کے قریب منشیات فروخت کرتے ملزم اکرم عرف دادا ولد منظور سکنہ 511گ ب کو رنگے ہاتھوں دھر لیا جس سے ایک کلو،چھ سو گرام چرس برآمد کر کے بجرم9Cمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا، ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او مدثر قادر کا کہناتھا کہ منشیات فروش کسی بھی قسم کی معافی کے مستحق نہیں۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کا روائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں