فضا علی کی ویڈیو پر یاسر نواز اور دانش نواز کی نقل’ ویڈیو وائرل

کراچی(شوبز نیوز)اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز اور ان کے بھائی دانش نواز نے اداکارہ فضا علی اور ان کے شوہر اعجاز خان کی وائرل رومانوی ویڈیو کو منفرد مزاحیہ انداز میں ری کریئیٹ کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔فضا علی ان دنوں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ بنائی گئی رومانوی ویڈیوز کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں، دونوں باغات اور تفریحی مقامات پر رومانوی گانوں پر لپ سنگ اور دلکش انداز میں ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔حال ہی میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں فضا علی اپنے شوہر اعجاز خان کے کندھے پر سر رکھتی ہیں، جبکہ اعجاز انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھائے پارک میں گھومتے دکھائی دیتے ہیں، یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یاسر نواز اور دانش نواز نے اسی منظر کو مزاحیہ انداز میں دوبارہ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں