ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ ہدایت کار امتیاز علی نے کہا ہے کہ میری سپر ہٹ فلم جب وی میٹ دراصل شاہد کپور کی وجہ سے بن سکی۔ایک انٹرویو میں امتیاز علی نے بتایا کہ ابتدا میں بوبی دیول کے ساتھ یہ فلم بنانے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا۔انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو جب وی میٹ شاہد کی وجہ سے بنی، میں ان سے کسی اور فلم کے سلسلے میں ملا تھا، اس وقت ہم جب وی میٹ نہیں بنا رہے تھے۔امتیاز علی کے مطابق ملاقات کے دوران شاہد کپور نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میرے پاس ایسی کوئی کہانی ہے جس میں ایک لڑکا اور لڑکی ٹرین میں ملتے ہوں۔




