ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

چنیوٹ(نامہ نگار)ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم،موٹرسائیکل سوار جاں بحق ریسکیو1122کے مطابق لاہور روڈ لیاقت آباد کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار41سالہ محمد قیصرولدمحمد انور جاں بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو ریسکیوکفن میں لپیٹ کر ورثا کے حوالے کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں