احمد نثاربھٹی ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ کا لائسنس ملنے پر تقریب

چنیوٹ(نامہ نگار)معروف قانون دان میاں اسد نثار بھٹی کو سپریم کورٹ کا لائسنس ملنے پہ انکے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں ادارہ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام ممبران و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی، میاں اسد نثار بھٹی کو ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ آمد پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاھد محمودچوہدری،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل حسین ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران و ممبران نے انکا والہانہ استقبال کیا، تقریب کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہوا جس کی سعادت سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکرم ساگر چوہدری نے حاصل کی، چیئرمین پروفیشنل گروپ اللہ رکھا چوہدری، سابق جنرل سیکرٹری رانا شہزاد اقبال ٹیپو، اورنگزیب ملک صدر یونین اف جرنلسٹس، ڈاکٹر ریاض شاہد،عامر صدیقی،ڈاکٹر منیر احمد ملک،سید نورالحسن شاہ،سابق جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب چوہدری،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاھد محمود چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل حسین و دیگر نے ادارہ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کی جانب سے میاں اسد نثار بھٹی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف میاں اسد نثار بھٹی کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزمِ صمیم کا ثمر ہے بلکہ یہ چنیوٹ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ میاں اسد نثار بھٹی نے وکالت کے شعبے میں دیانت، اصول پسندی اور قانون کی بالادستی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، اور امید ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں بھی انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا مثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر میاں اسد نثار بھٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا، میاں اسد نثار بھٹی ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا لائسنس ملنا میرے لیے نہ صرف اعزاز ہے بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ میں اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے پوری دیانت داری سے خدمات سرانجام دوں گا۔ مجھے خوشی ہے کہ اس موقع پر میرے شہر کے معززین، دوست احباب اور ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ جیسے بامقصد ادارے میرے ساتھ کھڑے ہیں، جن کی حوصلہ افزائی میرے لیے مزید طاقت کا باعث ہے، آخر میں صدر شاہد محمود چودھری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل حسین و دیگر ممبران نے میاں اسد نثار بھٹی کے شاندار خدمات پر انہیں ادارہ کی جانب سے سوینئر پیش کی اور انکے ہمراہ کیک کاٹا۔ آخر میں حاجی عثمان غنی اعوان نے دعا کروائی،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں