فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری سے قومی خزانے پر طویل عرصے سے پڑنے والا بھا ر ی مالی بوجھ کم ہوگا اور حکومت کو سبسڈی ، قرضوں اور انتظامی اخراجات سے نجات ملے گی ، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی مسلسل خسارے کی صور تحال نے نہ صرف حکومتی وسائل کو متاثر کیا بلکہ دیگر ترقیاتی شعبوں کے لئے دستیاب فنڈ ز کو بھی محدود کیا، نجکاری کے عمل سے پیشہ ورانہ مینجمنٹ، جدید ٹیکنا لوجی اور عالمی معیار کی سروس متعارف ہونے کی توقع ہے جس سے ادارے کی کارکردگی بہتر ہوگی اور مسافروں کو معیاری سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے مزید کہا کہ شفاف اور مسابقتی طریقہ کار کے تحت نجکاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔




