8لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ مل گئے

لاہور (بیورو چیف)ملکی تاریخ میں پہلی بار 8لاکھ سے زائد کا شتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کر لئے۔تفصیلات کیمطابق ایک سال میں کاشتکاروں کو 250ارب کے بلاسود قرضوں کا ناقابل تردید ریکارڈ سامنے آگیا۔ پنجاب بھر میں چھوٹا کاشتکار وزیراعلی مریم نواز کی بیمثال کسان کارڈ سکیم سے مستفید ہوا۔کاشتکاروں نے آڑھتی کی بجائے کسان کارڈ کے ذریعے، کھاد، بیج، پیسٹی سائیڈ خریدنے کو ترجیح دی، 20فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا، ادھار اور سود سے بچ گئے۔وزیراعلی مریم نواز کے مطابق پنجاب کا کاشتکار پورے ملک کا محسن ہے جس کی محنت کا بدلہ نہیں چکا سکتے، کاشتکار بھائیوں کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں اور زرعی ترقی کو انتہا پر لے کر جانا چاہتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار کو خوشحال دیکھنا میرا خواب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں