رانا ابو خبیب نے فیصل آباد ڈویژن کے اسکاؤٹ آرگنائزر کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن ہیڈ کوارٹرز لاہور محمد طارق قریشی نے رانا ابو خبیب رحمان کو فیصل آباد ڈویژن کا آنریری ڈویژنل اسکائوٹ آرگنائزر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ فیصل آباد سے ڈسٹرکٹ اسکائوٹ آرگنائزر میا ں محمد حسیب ، چنیوٹ سے ڈسٹرکٹ اسکائوٹ آرگنائزر ابرار حسین ، جھنگ سے ڈسٹرکٹ اسکائوٹ آرگنائزر دل شیر علی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈسٹرکٹ اسکائوٹ آرگنائزر محمد لیاقت ڈوگر نے رانا ابو خبیب رحمان کو بطور آنریری ڈویژنل اسکائوٹ آرگنائزر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈویژنل اسکائوٹ آرگنائزر رانا ابو خبیب رحمان نے ڈویژن بھر کے ڈسٹرکٹ اسکائوٹ آرگنائزرز سے میٹنگ بھی کی اور میٹنگ میں تمام ڈسٹرکٹ اسکائوٹس آرگنائزرز نے اپنے اپنے اضلاع کی بریفنگ بھی دی۔اسکائوٹنگ تحریک میں آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔سابق ڈسٹرکٹ اسکائوٹ آرگنائزر میاں محمد اشفاق ، بابائے اسکائوٹ محمد اصغر حاجی ، اسکائوٹ لیڈرز مصطفی نذیر ، حافظ محمد مسعود اور اسکائوٹ لیڈر محمد الیاس گجر نے بھی شرکت کی اور رانا ابو خبیب رحمان کو ڈویژنل اسکائوٹ آرگنائزر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ڈویژنل اسکائوٹ آرگنائزر فیصل آباد ڈویژن نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کو پنجاب میں ٹاپ پر لانے کے لئے تمام ٹیم کو دن رات محنت کرنا ہو گی اور اسکائوٹنگ تحریک کو اسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیز سطح پر مزید فروغ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں